Local

محکمہ صحت بہاول پور کے تمام ایڈہاک کنٹریکٹ ملازمین فارغ

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور ڈسٹرکٹ میں کام کرنے والے تمام کانٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین فارغ

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں بہاولپور ڈسٹرکٹ کے اندر کام کرنے والے تمام ملازمین جو کہ کنٹریکٹ یا ایڈہاک پر ہیں ان کو جاب سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس ملازم کا کنٹریکٹ ایکسپائر ہوتا جائے گا وہ اپنے گھر چلا جائے گا یعنی جاب سے مکمل طور پر فارغ کر دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے یاد رہے اس سے پہلے لیہ ڈسٹرکٹ کے اندر کام کرنے والے تمام کانٹریکٹ یا اڈہاک ملازمین کو اج ہی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بغیر کسی مراعات کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

جبکہ ابھی تھوڑی دیر پہلے بہاولپور ڈسٹرکٹ کے اندر کام کرنے والے تمام کنٹریکٹ اور اڈھاک ملازمین کو جاب سے فارغ کر دیا گیا ہے یہ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بار بے انتہائی ظالمانہ اقدام ہے اج کل کی مہنگائی کے دور میں یہ ملازمین جنہوں نے محکمے کی اتنا عرصہ خدمت کی ہے وہ کہاں جائیں گے

All contract adhoc employees retrenched in the Health Department Bahawalpur.
All contract adhoc employees retrenched in the Health Department Bahawalpur

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button