Local

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں لیکچرار کی طالبہ کے ساتھ جنسی ہراسانی

Sexual harassment case against Lecturer in Islamia University Bahawalpur

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیکچرار کی جانب سے طالبہ کو جنسی ہراسانی کا شکار بنائے جانے کا انکشاف۔پولیس تھانہ بغداد الجدید نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی مذکورہ لیکچرار کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی اور یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی نے بھی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وزیٹنگ لیکچرار کی جانب سے طالبہ(م) کو جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

A English Lecturer Mr. Ahmad Mahmood involved in Sexual Harassment in Islamia University Bahawalpur

تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں درج ایف آئی آر نمبر 1173/25 کے مطابق طالبہ(م) نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سافٹ ویئر انجنئیرنگ کی طالبہ ہے اور احمد محمود نامی وزیٹنگ لیکچرار نے گزشتہ روز مجھے اپنے گھر پر بلا کر نہ صرف 50 ہزار روپے رشوت ڈیمانڈ کی

بالکہ ناجائز جنسی خواہشات کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں فیل کرنے کی دھمکی دی اور میرے ساتھ دست درازی شروع کر دی۔پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسانی کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ زیرو ٹالرینس رکھتی ہے۔وائس چانسلر نے مذکورہ لیکچرار کے کلاسز پڑھانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کے یونیورسٹی میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

A horrible incident occur at Islamia University Bahawalpur. A girl reached the local police station. she said an English lecturer sexually harassed her.He also demanded for Rs. 50000 bribe for passing marks in English Paper.
FIR registered in Baghdad Police station Bahawalpur against a English Lecturer IUB Bahawalpur

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button