World

ٹرمپ کا ایران سے ’غیرمشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ

اسرائیل ایران جنگ کا چھٹا روز، ٹرمپ کا ایران سے ’غیرمشروط سرینڈر‘ کا مطالبہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر مزید حملے کیے ہیں جبکہ امریکی صدر نے ایران سے کہا ہے کہ ’وہ غیرمشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کو علی الصبح ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

ایران کی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ رات گئے تہران اور کاراج شہر کے مغربی حصے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ ’امریکہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ایران کے رہنما کو فی الحال قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

ان کے اس تبصرے سے ایران کے بارے میں امریکہ کا جارحانہ موقف دکھائی دیتا ہے اور لگتا ہے کہ وہ جنگ میں شامل ہونے پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے لکھا کہ ’ہمیں بالکل یہ معلوم ہے کہ وہ کہاں چھپے ہیں، ہم ان کو نشانہ نہیں بنا رہے، کم از کم وقتی طور پر، تاہم ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔‘

اس پوسٹ کے تین منٹ کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ کی جس میں صرف یہ لکھا گیا تھا کہ ’غیر مشروط سرینڈر۔‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button