National

جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار

جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں، ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جیکب آباد میں مویشی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button