Passenger bridge collapses at Khanewal railway station

خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل گرگیا،ملازم جاں بحق ، 3 افسران معطلخانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور پُل کی تعمیر کا کام آج سے شروع ہو گا جبکہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال سٹیشن پر پل کا حصہ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کےلیے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔
We also available on Social Media
at facebook( fb )
https://facebook.com/786Timespk
https://facebook.com/786Timesnews
Also available on
Twitter ID: https://twitter.com/786times
- طاقتور حملہ تیار، اگر زندگی بچانی ہے تو اسرائیل کو چھوڑ دو،ایران
- پاکستان سے منسوب اسرائیل اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار
- جہلم میں 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار
- تھانہ سٹی خان پور کی حدود سے اغوا ہونے والی خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا
- خان پور تھانہ سٹی کی حدود پاکستان چوک سے 19 سالہ خاتون اغواء