index

Fire broke out in Karachi Landhi Export Processing Zone, 3 factories were destroyed

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 3 فیکٹریاں جل کر تباہ ہوگئیں جبکہ چوتھی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع فوری طور پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 سندھ کو اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈر، 1 سنارکل اور 2 ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچیں تاہم دھوئیں کی شدت اور پانی کی کمی ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button