index

The worst accident on Sargodha Lahore Road on the day of Eid

سرگودھا لاہور روڈ پر عید کے روز خوفناک ترین حادثہ۔۔۔!

عید الضحیٰ کے روز لاہور روڈ پر سرگودھا کے نواحی علاقے ٹھہڑی کے نزدیک خوفناک حادثہ میں ایک بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کا شکار ہونے والی کار سوار فیملی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے بتایا جارہا ہے جو عید ملنے بھاگٹانوالا نواحی کے علاقے مخدوم آباد آئے ہوئے تھے۔

عید ملنے کے بعد واپسی پر یہ فیملی خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی، حادثہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار کی سپیڈ کافی تیز تھی کہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے کے بعد کار قلابازی کھاتے ہوئے سڑک کنارے لگے سائن بورڈ سے ٹکرا کر کھیتوں میں جاگری۔

اللہ پاک سے دعا ہے مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button