تھانہ سٹی خان پور کی حدود سے اغوا ہونے والی خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا

خان پور میں تھانہ سٹی کی حدود پاکستان چوک سے نوبیاہتا دلہن کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا، ڈی پی او رحیم یار خان کا واقعی پر نوٹس سٹی پولیس کا فوری رسپانس مغویہ بازیاب ، مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والی نوبیاہتا دلہن کو مسلح افراد نے اغواء کر لیا تھا واقعہ پر ڈی پی اوعرفان سموں رحیم یار خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خان پور کو فوری مغویہ 19 سالہ مزلفہ نامی خاتون کو بازیابی کے احکامات جاری کیے ڈی ایس پی خان پور نے ایس ایچ او سٹی جام شکیل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام شبیر سندھو پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تو ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری رسپانس کرتے ہوئے مغویہ کولیاقت پور سے بازیاب کروا لیا اور مرکزی ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا