Pakistan

صدرٹرمپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت

پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اپنی نوعیت کی منفرد ملاقات ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جعمرات کو جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں یہ اعلیٰ سطحی ملاقات کابینہ کے کمرے میں دوپہر کے کھانے کے دوران طے کی گئی جس کے بعد اوول آفس کا دورہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی خصوصی نمائندے، جناب سٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

بحث کا دائرہ دو طرفہ تعاون کو کئی شعبوں میں بڑھانے کے مواقع پر بھی محیط تھا، جس میں تجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی، کریپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل مدتی سٹریٹجک ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی مفاد کے تجارتی شراکت داری کے قیام میں دلچسپی ظاہر کی۔

صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیچیدہ علاقائی حالات کے دوران قیادت اور فیصلہ سازی کی تعریف کی۔

پاکستان فوج کے بیان کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مضبوط کرنے کی جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button