World

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی ختم کر دی

امریکی محکمہ خارجہ نے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کر دیا ہے لیکن اب تمام طلبا کو حکومت کے جائزے کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی دینا ہو گی۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ مئی میں معطل کی گئی اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کو منسوخ کر دیا ہے لیکن دوبارہ درخواست جمع کروانے والے طلبا کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پرائیویسی سیٹنگز سے ہٹا کرعوامی پر سیٹ کرنا ہو گا یا اپنے اکاؤنٹ کے مواد کو دیکھنے کی اجازت دینا ہو گی، ایسا کرنے سے انکار اس بات کی علامت ہو گی کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسے طلبا کے ویزہ کو مسترد کیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ نئی گائیڈ لائنز کے تحت، قونصلر افسران تمام اسٹوڈنٹس اور ایکسچینج وزیٹر کی درخواست دینے والوں کی جامع اور مکمل جانچ کریں گے، سوشل میڈیا کی جانچ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہم اپنے ملک کا دورہ کرنے کی کوشش کرنے والے ہر فرد کی مناسب طریقے سے اسکریننگ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ غیرملکی اسٹوڈنٹس کو ویزہ دینے پر پابندی عائد کردی تھی، فیصلے کا مقصد امیگریشن کنٹرول سخت کرنا اور داخلی پالیسیوں کو ترجیح دینا تھا، اس سے قبل بھی بعض ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ پرتعلیمی اداروں میں داخلے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button