World

طاقتور حملہ تیار، اگر زندگی بچانی ہے تو اسرائیل کو چھوڑ دو،ایران

اسرائیل کے لئے طاقتور حملہ تیار،یہودیوں کے چھکے چھوٹ گئے ،اگر زندگی بچانی ہے تو اسرائیل کو چھوڑ دو،ایران کا انتباہ

تہران (ویب ڈیسک ) زندگی کو بچانے کا واحد راستہ اسرائیل سے نکلنا ہے، طاقتور میزائل حملہ جاری ہے۔ ایران کا جوابی پیغام۔اسرائیلی میڈیا نے ایرانی حکام کا جوابی پیغام نشر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ‘اپنے ملک کو چھوڑ دو، ایک طاقتور میزائل حملہ ہو رہا ہے۔

اسرائیل نے اس سے قبل ایران کو فارسی میں ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں ایرانی شہریوں سے کہا گیا تھا کہ ایرانی عوام جوہری اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایران کے تازہ ترین میزائل حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایرانی حکام نے عبرانی زبان میں جوابی وارننگ جاری کی ہے جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانا ہے۔ایرانی پیغام کے متن کے مطابق، ‘جو کوئی بھی ہتھیار بنانے والے پلانٹس، اسرائیلی فوج کی مدد کرنے والے اداروں، ریفائنریوں، جوہری تنصیبات، فوجی تحقیقی اداروں میں یا اس کے قریب ہے، خبردار کیا جاتا ہے۔’
ایرانی پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ بہت جلد بڑی تباہ کن طاقت کے میزائل حملے کا نشانہ بنیں گے، فوری طور پر اپنا ملک چھوڑ دیں، یہی آپ کی جان بچانے کا واحد راستہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button