
وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے ان قیمتوں کا اطلاق 16 جون 2025 سے لے کر 30 جون 2025 تک ہوگا۔ وفاقی حکومت ہمیشہ اور 15 دن کے بعد قیمتوں کا انٹرنیشنل پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتی ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں4روپے 80پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت258 روپے43پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7روپے95پیسے کااضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت262روپے59پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب حکومت نے فرنس آئل پر پیٹرولیم اور کاربن لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی عائد ہوگی،2026-27میں کاربن لیوی کی شرح 5 روپے فی لیٹر کی جائیگی۔



