World
پاکستان سے منسوب اسرائیل اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جعلی قرار

پاکستان کے حوالے سے ایران اسرائیل جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والا بیان جعلی قراردیدیا گیا ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی جھنڈے اور پاکستان کے پرچم کی تصویر کے ساتھ جاری بیان فیک یعنی جعلی نیوز ہے،پاکستان سے منسوب ایران کی حمایت میں جوہری ردعمل کے بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
لہذا اس بیان کو جھوٹ سمجھا جائے۔
پاکستان کے امریکا کو اسرائیل کیخلاف ردعمل سے آگاہ کرنے کا بیان بے بنیاد ہے،جعلی بیان میں پاکستانی فوج کے ایران کے ساتھ جنگ میں شمولیت کی بات بھی غلط ہے۔اور مستقبل میں پاکستان کا اس جنگ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔