پاکستان جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت اس وقت بہت بری طرح ہارا ہوا ہے۔ اور بھارت کے ساتھ حالیہ 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پائیدار امن کی تمام کوششوں کی مزاحمت کی ہے۔ اور بھارت کی طرف سے امریکی سفارتی کوششوں کی بھی مزاحمت کی گئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نہ جنگ چاہتا ہے اور نہ ہم مذاکرات کے لیے بے چین ہیں۔ جبکہ امن دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ اور پاک بھارت تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کسی طور پر قبول نہیں۔ جبکہ بھارت کی طرف سے دہشتگردی کو سیاسی ٹول کے طور استعمال کرنا درست نہیں۔