World

ایران کا حیفہ شہر پر میزائلوں سے حملہ ، اسرائیلی آئل ریفائنری کو نقصان

ایران نے اسرائیلی شہر حیفہ پر میزائلوں سے ایک اور حملہ کر دیا ہے جس سے اسرائیلی آئل ریفائنری کو ایرانی میزائل حملوں سے نقصان پہنچا۔

اسرائیلی حکام نےکہا کہ حیفہ میں آئل ریفائنری کی پائپ لائنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد کچھ ڈاؤن اسٹریم آپریشنز بند کر دیئے گئے ہیں، ریفائننگ جاری ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں ایرانی وزارت دفاع کے دفتر پر حملہ کیا ہے جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہر شیراز پر اسرائیلی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے یمنی حوثی فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری پر بھی حملہ کیا تاہم وہ فضائی حملے میں محفوظ رہے۔

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق یمنی دارالحکومت صنعاء میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی، بمباری کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے سنے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button