World

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کی مدد کرنے سے انکار

اسرئیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 2 اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کیخلاف جنگ اور جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہو جائے، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کواسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ گفتگو میں ضرورت پڑنے پر ایران کیخلاف کارروائی میں شامل ہونے کا عندیہ دیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس کی تردید کی ہے۔

ایک دوسرے امریکی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے امریکا سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے لیکن فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غور نہیں کر رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button