حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی، ایئر انڈیا کو ایوی ایشن ریگولیٹر کا انتباہی نوٹس

انڈیا کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئر انڈیا کو حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر خبردار کیا ہے۔ اس انتباہ کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تین ایئربس طیاروں نے ضروری معائنے کے بغیر اُڑان بھری۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انتباہی نوٹس اور تحقیقاتی رپورٹ کا کسی بھی طرح اُس حادثے سے تعلق نہیں جو گذشتہ ہفتے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 طیارے کو پیش آیا تھا۔
روئٹرز نے انتباہی نوٹس کا جائزہ لیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس حادثے سے کافی دن پہلے بھیجے گئے تھے۔
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام دیکھ بھال کے ریکارڈز کی تصدیق کے عمل کو تیز کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس عمل کو مکمل کر لے گی۔
حکومت کے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کے سابق قانونی ماہر وبھوتی سنگھ نے کہا کہ ایمرجنسی سلائیڈ کا معائنہ ’ایک بہت سنگین معاملہ‘ ہے۔ حادثے کی صورت میں اگر یہ (سلائیڈز) نہ کُھل سکیں تو سنگین چوٹوں کا امکان ہوتا ہے۔‘
ڈی جی سی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جن طیاروں کے لازمی معائنے نہیں ہوئے ان کے ہوائی قابلیت کے سرٹیفکیٹ کو ’منسوخ‘ سمجھا جائے۔
English version
India’s Aviation Regulator has warned Air India of violating security principles. The reason for this warning is being reported that three airbus planes flew without necessary inspection.
According to the British news agency Reuters, the warning notices and investigative reports have not been related to the accident that occurred last week to Air India’s Boeing 787-8 aircraft.
Reuters has reviewed the warning notice, which shows that they were sent several days before the accident.
Air India has said in its statement that it is accelerating the process of confirming all the maintenance records and will complete the process in the coming days.
The emergency slide inspection is a “very serious matter,” said Wibhuti Singh, a former legal expert of the government’s Air Craft Accident Investigation Bureau. If these (slides) are not opened in the event of an accident, serious injuries are likely. ‘
The DGCA has stated in its report that the aircraft that did not have mandatory inspection should be considered ‘cancel’ certificate of air qualification.