National
بلوچستان مچھ میں بم دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان، ملازم زخمی

بلوچستان(نیوز ڈیسک)شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور آب گم کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم دھماکا کیا جس سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔مچھ کا کوئٹہ سے 65 کلومیٹر دور سنگلاخ چٹانوں میں موجود ہے۔
نجی رپورٹس کے مطابق شرپسندوں کا تعلق بی ایل اے سے بتایا جا رہا ہے۔ اس دھماکے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ریلوے کا ایک ملازم بھی زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مچھ، کوئٹہ سے تقریبا 65 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں واقع ہے۔



