Pakistan

کیا پاکستان کی انٹیلی جینس واقعی اتنی مضبوط ہے

Is Pakistan's intelligence really that strong in world

کیا پاکستان کی انٹیلی جینس واقعی اتنی مضبوط ہے؟ یہ سوال تھا ترکش صحافی راغب سوئلو کا۔۔۔

جو اس خبر کے تسلسل میں سامنے آیا تھا:

 ایران کو 24 گھنٹے قبل اسرائیلی حملوں کی اطلاع ایک علاقائی ملک نے دی۔

اس پر تہران سے ایک صحافی فرشتہ صادقی نے خبر دی

 یہ پاکستان کی انٹیلی جینس معلومات تھیں جو تہران کو بروقت فراہم کی گئیں اور انہوں نے ایران کی ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار کیا۔

 اس خبر پر سیاسی وجوہات کی بنا پر کئی پاکستانیوں نے انکار کرتے ہوئے فرشتہ صادقی کو ہی جھوٹا کہنا شروع کر دیا۔

ایرانی صحافی فرشتہ صادقی کی اس خبر پر ترک صحافی راغب سوئلو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا

 میں حیران ہوں کہ پاکستان کو 24 گھنٹے پہلے کیسے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے۔

 اس سوال کا جواب کہیں نہیں تھا، تھا بھی تو سیاسی آوازوں میں گم ایک منفی جواب۔ جیسے آج تک پاکستان میں کوئی نہیں جانتا کہ آزربائیجان میں پاکستان میں کاراباغ میں کیا کردار ادا کیا کہ آج بھی آزربائیجان کی گلوکارائیں پاکستانی نغمے گاتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں ہندوستانی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا کہ

جب ڈی جی ایم او لیول پر بات چیت ہو رہی تھی تو پاکستان ہمیں بتا رہا تھا کہ آپ کے یہ اہم ویکٹر جارحیت کے لیے تیار کھڑے ہیں اس لیے انھیں وہاں سے واپس بلا لیں۔ یہ لائیو معلومات تھیں اور حیران کر دینے والی ہیں۔

 ہندوستانی اعلیٰ فوجی افسر نے الزام عائد کیا کہ چین پاکستان کو لائیو معلومات فراہم کر رہا تھا تاہم پاکستان شروع دن سے اس کی تردید کرتا چلا آ رہا ہے۔

 چین کو ہندوستانی طیاروں کو چینی اسلحے سے گرانے کی اطلاع اسلام آباد میں موجود چینی سفیر کی مدد سے پہنچائی گئی تھی۔ انہیں رات کے دو بچے دفتر خارجہ بلا کر معلومات فراہم کی گئیں۔

 پاکستانی وزیر خارجہ نے عرب نیوز کو کہا تھا کہ جب چین سے ملنے والی سیٹلائٹ مدد کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انھوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہے میرے خیال میں ہماری افواج اس معاملے میں خود ہی خاصی جدید ہیں اس لیے ہماری فوج کی اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ چینی مدد بہت اہم تھی، اور چین ہمارا بہت اچھا دوست ہے لیکن یہ فتح ‘میڈ ان پاکستان’ تھی۔

پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا تھا کہ انڈین کارروائی کے جواب میں پاکستان نے جو کارروائی کی وہ اپنے وسائل سے کی۔ پاکستان نے بھی غیر ملکی ہتھیار ضرور استعمال کیے مگر انڈین طیاروں کو گرانے کے لیے جو بھی وسائل اور حکمت عملی استعمال کی گئی وہ پاکستان کی اپنی تھی۔’

دوسری طرف بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا ابھی تک اسی بات پر شور مچا رہا ہے کہ پاکستان کو مئی کی جنگ کے دوران تمام تر خفیہ معلومات اور لائیو کوریج چائنہ کی طرف سے فراہم کی گئی ابھی تک بھارت اس سکتے سے باہر نہیں ا سکا کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی اور خفیہ ادارے بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ اگے نکل چکے ہیں جن کا بھارت اگلے دس سال کیا 50 سال بھی مقابلہ نہیں کر سکے گا اس وقت بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور ان کی افواج کو مئی 2025 میں مار کھانے کے بعد ابھی تک سکتے میں ہیں اور بار بار کچھ ممالک کے ہوش میں لانے کی کوشش کے باوجود ۔ہوش میں نہیں ا سکے۔ بشکریہ آر ٹی یو اردو

Is Pakistan's intelligence really that strong in world
Is Pakistan’s intelligence really that strong in world

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button