امریکی فوج عملی طور پر جنگ میں ہماری مدد کر رہی ہے۔ نیتن یاھو

ٹرمپ ہماری جنگ میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
اج اسرائیلی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسرائیل کی فضائی حدود کی حفاظت عملی طور پر امریکن فوج کے ذمے ہے اور امریکن جنگی جہاز اور پائلٹ اس میں باقاعدہ حصہ لے رہے ہیں یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب اسرائیل اور ایران کی جنگ اپنے عروج پر ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو اسرائیلی عوام اور حکومت کا دوست قرار دیا۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران نے جمعرات کی صبح بئر السبع اور تل ابیب کے قریب واقع قصبوں رامات گان اور آزور پر میزائل داغے۔العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں 220 سے زائد اسرائیلی شہری زخمی ہوئے۔
دوسری جانب باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کے مطابق ایسے منصوبے زیر غور ہیں جن پر آئندہ ہفتے کے آغاز میں عمل ہو سکتا ہے، تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے، اس لیے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
