World

ایران نے اسرائیل پر مزید 100 میزائل داغ دیئے ، 7 ہلاک ، ہزاروں زخمی

ایران نے اسرائیل پرایک اور بڑا حملہ کرتے ہوئے 100 سے زائد میزائل داغ دیئے جس میں 7 اسرائیلی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی اور ہر طرف بڑے بڑے اگ کے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں ، حیفا پر حملے کے بعد وسطی اسرائیل میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی منقطع ہونے سے اسرائیل کے وسطی شہروں میں ہر طرف اندھیرا چھا گیا اور اسرائیل میں شدید خوف و حراس کی فضا قائم ہو گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ، ایرانی ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ بنا کر اسرائیلی حدود میں داخل ہو گئے۔ اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ڈرونز نے ہر جگہ پر حملے شروع کر دیے ڈرونز کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔
ادھر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے ، آپریشن سچا وعدہ 3 اسرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس میں وزارت خارجہ کے عملے سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تہران میں زخمی ہونے والے وزارت خارجہ کے حملے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے اب وزارت خارجہ کے عملے کی حالت ٹھیک ہے اور بہت ساروں کو مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button