World

اسرائیل نے ایران کیساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ امریکن صدر ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں حمایت اور ایرانی جوہری خطرے کو ختم کرنے میں شرکت پر امریکن صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر طاقتور جواب دے گا۔

اسرائیلی حکومت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ان اہداف میں سب سے بڑا ہدف ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے باز رکھنا تھا تاکہ وہ ایٹم بم کا دھماکہ نہ کر سکے

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے پہلے ہی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہونے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔

 US President Donald Trump announced Monday evening a ceasefire between Israel and Iran and said he hopes it will become permanent.
Israel and Iran have agreed to a “complete and total ceasefire”.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button