Education

پنجاب میں بڑے فیصلے: کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کیلئے بُری خبر

تمام کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو رواں سال کے دوران نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) ذرائع کے مطابق پنجاب کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی ایک اہم میٹنگ میں انتہائی تشویشناک اور دور رس اثرات کے حامل فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت (ہیلتھ) اور محکمہ سکول ایجوکیشن میں خدمات انجام دینے والے تمام کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو رواں سال کے دوران نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔

فیصلے کے تحت کسی بھی ملازم کا کنٹریکٹ ایکسپائر ہونے کے بعد دوبارہ ری نیو نہیں کیا جائے گا۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور روزگار کے مواقع محدود ہوتے جا رہے ہیں، ایسے میں ہزاروں ملازمین کا روزگار داؤ پر لگ چکا ہے۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ جہاں سرکاری عملے کی شدید کمی ہوگی، ایسے سکولز اور ہسپتالوں کو مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا۔یعنی پرائیویٹائزیشن کے ذریعے ان اداروں کو نجی کنٹرول میں دے کر حکومتی اخراجات سے بچاؤ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ جہاں ہزاروں خاندانوں کو براہِ راست متاثر کرے گا، وہیں عوام کیلئے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی مزید مہنگی اور ناقابلِ رسائی ہو سکتی ہیں۔

اساتذہ، ڈاکٹرز، نرسز، اور دیگر ملازمین شدید ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار ہو چکے ہیں، جنہوں نے سالوں تک نظام کو سہارا دیا، آج اُن کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اس فیصلے کو ظالمانہ، غیر انسانی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، تاکہ ہزاروں خاندان بے روزگاری، غربت اور مایوسی کے اندھیروں میں نہ دھکیل دیے جائیں۔

All contract and ad hoc employees will be retrenched during the current year.
All contract and ad hoc employees will be retrenched during the current year.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button