2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانیوں کو ایران نے ملک بدر کیا گیا
More than 230,000 Afghans deported by Iran involved in suspicious activities

تہران (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ ایران سے جون کے مہینے میں 2 لاکھ30 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان گئے، جن میں سے اکثریت کو جبری طور پر نکالا گیا۔
عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے ترجمان اواند عزیز آغا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یکم سے 28 جون کے درمیان 2 لاکھ33 ہزار 941 افغان شہری ایران سے افغانستان واپس آئے، جن میں سے صرف 21 سے 28 جون کے دوران ایک ہفتے میں ایک لاکھ 31 ہزار 912 افراد کی واپسی کا اندراج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 28 جون 2025 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 49 افراد واپس آ چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد کو زبردستی واپس بھیجا گیا۔
حالیہ ہفتوں میں واپسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ افغان شہریوں نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ان پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ سب ایک ایسی ڈیڈلائن سے پہلے ہو رہا ہے جو ایران نے مئی میں دی تھی کہ تمام غیر دستاویزی افغان شہری 6 جولائی تک ملک چھوڑ دیں۔
آئی او ایم کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے چند دنوں میں روزانہ تقریباً 30 ہزار افغان شہری واپس بھیجے گئے۔طالبان کی سرحدی انتظامیہ اور اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ تعداد 6 ہزار سے 7 ہزار یومیہ کے درمیان رہی ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ ڈیڈلائن کے قریب یہ تعداد ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے

TEHRAN (Web Desk) The UN agency has said that more than 200,000 Afghan citizens returned to Afghanistan in the month of June, the majority of which were forcibly evacuated.
The World Organization for Migration (IOM) spokesman Awand Aziz Agha told AFP that between 1st and 28 June, 2,333 thousand 941 Afghan citizens returned to Afghanistan, of which only 21 to 28, 31,912 people were registered in a week from June 28 to June 28, from June 28 to June 28 Sent۔
The number of returns has increased significantly in recent weeks, as Afghan citizens have reported that they are being pressured to leave the country in Iran, all of which is happening before a deadline that Iran has given in May that all non -documentary Afghan citizens leave the country by July 6.
According to the IOM, about 30,000 Afghan citizens have been repatriated daily in a few days of last week. According to the Taliban border administration and the UN, the number has been between 6,000 and 7,000 daily, but it is expected that the number may increase again near the deadline.