National

کراچی کی راشد منہاس روڈ پر آتشزدگی

کراچی راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتشزدگی

کراچی کی راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، 6 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پر سرویلنس روم سے شروع ہوئی تھی، جس نے عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اتش زدگی میں تاجروں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ۔جس میں بہت ساری دکانوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی تاہم کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کے بارے میں رپورٹس مل رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کے مکین باہر نکل آئے ہیں، تمام افراد محفوظ ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button