Rate of Markup on State GP Fund for the Year 2020-21 by Finance Department

Rate of Markup on State GP Fund for the Year 2020-21 by Finance Department




سیکرٹری فنانس گورنمنٹ آف دی پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک لیٹر کے مطابق ملازمین کے جی پی فنڈ پر دیا جانے والے شرح منافع میں بری طرح کمی کر دی گئی ہے اور یہ شرح منافع تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جو کہ 2020-21  میں کم کر کے 7.90  فیصد کر دی گئی ہے۔




یاد رہے جی پی فنڈ کی  مدمیں حکومت پنجاب ہر ماہ کروڑوں روپے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں سے کاٹ لیتی ہے۔ جو کہ ریٹائرمنٹ کے وقت ان ملازمین کو واپس کرنے ہوتے ہیں۔ یہ اربوں روپے کی رقوم حکومت مختلف جگہوں پر انوسٹ کر کے اس کے منافع  میں سے کچھ حصہ ان ملازمین کو دیتی ہے۔ اس پہلے یہ شرع منافع 13 سے 14 فیصد تک ہوتا تھا ۔ لیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد اس میں بتدریج کمی آئی ہے۔

حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے سرکاری ملازمین کے جنرل پرویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع موجودہ سال کی وضاحت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومتیں فنانس کے حوالے سے اٹھارویں ترمیم کے بعد اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں ۔ پنجاب میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصداضافہ کی بات ائی تو پنجاب حکومت نے یہ اضافہ 2017 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ پر دیا گیا ۔ اور جب جی پی فنڈ پر سالانہ شرح منافع کی بات آئی تو پنجاب سرکار نے فوری پر یہ شرح منافع کم کر کے 7.35 فیصد پر لے آئی ۔

  اس لیٹر کے مطابق سرکاری ملازمین کو جی پی فنڈ کی جمع شدہ رقم پر ساڑھے سات فیصد شرع منافع پر منافع دیا جائے گا۔ یاد رہے یہ ریٹ سرکاری ملازمین کی رننگ بیسک پر تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کے بعد کم کی گئی ہے۔تاکہ ملازمین کو کسی نہ کسی جانب سے نقصان دیا جا سکے۔ جتنا حکومت نے تنخواہ میں اضافہ دیا ہے ۔ اس طریقے سے اضافہ کی گئی تنخواہ سے زیادہ کٹوتی شروع کر دی گئی ہے۔ جو کہ موجودہ حکومت میں بیٹھے لوگو ں کی چالاکیوں کو شو کرتا ہے۔اس میں اگر ہم ایک سرکاری ملازم جو کہ BPS-14 پر کام کر رہا ہے۔ اگر اس کے جی پی فنڈ اکانٹ میں 500000 روپے پڑے ہوئے ہیں تو اس پر سالانہ منافع کم ہو کر ادھا رہ گیا ہے۔ جو کہ پہلے سالانہ کل منافہ 71750 روپے تھا ۔ اب شرح منافع کم ہونے سے یہ سالانہ منافع کم ہو کر 37500 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جس سے ا س سکیل پر کام کرنے والے ملازم کو تقریبا 36000 روپے کا نقصان ہو گا۔

دوسری طرف اس ملازمین کی تنخواہ میں ماہانہ اضافہ صرف 3795 روپے ہوا ہے ۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو پنجاب میں کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ میں حقیقی اضافہ صرف 795 روپے ماہانہ ہوا ہے جب کہ حکومت میڈیا پر بار بار شور مچا رہی ہے کہ ہم نے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ جو کہ ملازمین کے ساتھ سراسر دھوکہ ہے۔ اور مہنگائی کرنے کے لئے حکومت نے پہلے گئیر سے سیدھا چوتھا گئیر لگا لیا ہے۔




NO.FD(L)1-249/81-82(Pa6-I)
GOVERNMENT OF THE PUNJAB
FINANCE DEPARTMENT
Dated Lahore August 17th 2021
From:
The Secretary,
Government of the Punjab, Finance Department,
Lahore
To
1. The Accountant General, Punjab, Lahore
2. All Administrative Secretaries in the Punjab
3. All Commissioners in the Punjab
4. All Deputy Commissioners in the Punjab
5. All District &Session Judges in the Punjab
6. ‘The Registrar, Lahore High Court, Lahore
7. The Secretary Punjab Public Service Commission Lahore
8. The Director General, Audit, Punjab, Lahore
9. All District Accounts Officers in the Punjab
10. The Treasury Officer, Lahore
SUBJECT: RAT OF MARK-UP ON STATE PROVIDENT FUND i.e, PROVIDENT FUND FOR THE FISCAL YEAR 2020-2021
I am directed to refer to this department’s letter of even number dated August 21, 2020 on the subject cited above and to state that it has been decided that a profit rate of 07.90% per annum shall apply during the financial year 2020-2021 to the State Provident Fund i.e. General Provident Fund. This rate, however, shall not apply in the case of subscribers who are entitled, under the rule of a particular fund, to a different rate of interest.
DEPUTY SECRETARY (RES & ADMN)
Phone No. 042-99213511
NO. & DATED EVEN
A copy is forwarded to:-
1. Al Heads of Autonomous/Semi-Autonomous Bodies in the Punjab
2. All Heads of Development Authorities in the Punjab

 







Respected Visitors:
Feel free to Contact us for Comments & Suggestions  or send us any NEWS or Notification about School Education Department Punjab via using Google Gmail Services on following ID.
786Times.com@gmail.com
Or Send us your comments via using Whatsapp web Services.
We also available on Social Media
at facebook( fb )
https://facebook.com/786Timespk
https://facebook.com/786Timesnews
Also available on
Twitter ID:
https://twitter.com/786times