World

اسرائیل نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا،جس میں  سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے میں 3 ہلاکتوں کا اعلان کردیا، ایران نے اتوار کے روز حیفا کی تیل ریفائنری کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا

اس سے قبل  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ وہ تہران میں بڑی کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے جنگی طیاروں کا تہران کی فضاؤں پر راج ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تہران میں 2 اہم اہداف کا خاتمہ کرنے جارہا ہے، ہماری کارروائی بڑی ہوگی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button