World

جمعہ کوعام تعطیل کااعلان کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے نئے ہجری سال کے آغاز پر یکم محرم کو تعطیل کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز کے موقع پر 27 جون (جمعہ) کو سرکاری طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) کے اعلان کا اطلاق پبلک سیکٹر کے ملازمین پر ہوگا، جس کے باعث انہیں ہفتہ اتوار کے ساتھ 3 دن کی طویل چھٹیاں ملیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 30 جون بروز پیر سے دفاتر میں معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ اسلامی کیلنڈر قمری مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے اور نئے سال کا آغاز ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button