
The ALP Smart Syllabus Islamiat Compulsory New Pairing Scheme for Annual Examination 2027 is an essential study resource for Class 11 students preparing for Punjab Board Annual Examinations 2027. Based on the ALP Accelerated Learning Program and Smart Syllabus 2026-27 issued by PECTAA Punjab, this update provides guidance about the revised examination pattern, important topics, and deleted topics from the 11th Class Islamiat Compulsory syllabus. Students can also download the Class 11 Smart Syllabus 2026 PDF to identify the excluded topics and understand the updated course content. This new Islamiat Pairing Scheme 2027, along with Punjab Board 2027 Model Papers, will help students organize their exam preparation according to the latest syllabus and examination requirements. Visit 786Times.com for the latest Punjab Board pairing schemes, smart syllabuses, model papers, and educational updates.
Punjab Education, Curriculum, Training and Assessment Authority
تسریع التعلّم پروگرام (ALP)
برائے مضمون اسلامیات لازمی جماعت گیارھویں
2026-27 تعلیمی سیشن
اسلامیات لازمی جماعت گیارھویں کی ٹیکسٹ بک میں سے طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر درج ذیل احادیثِ مبارکہ اور اسباق حذف کیے جارہے ہیں تاکہ طلبہ بقیہ تمام اسباق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھرپور تیاری کر سکیں۔
امتحانی بورڈ کے پرچہ مرتبین کے لیے لازم ہے کہ سوالیہ پرچہ ترتیب دیتے ہوئے درج بالا باب/عنوانات میں معروضی، انشائی و دیگر نوعیت کے سوالات میں سے کوئی سوال یا جزء شامل نہ کریں۔
نوٹ: یہ تسریع التعلّم پروگرام (ALP) صرف تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے بنایا گیا ہے۔
امتحانی پرچہ اسلامیات لازمی برائے گیارھویں جماعت
ممتحنین (Paper Setters) کے لیے ضروری ہدایات
اسلامیات لازمی برائے گیارھویں جماعت کا سالانہ پرچہ 50 نمبروں پر مشتمل ہوگا، جس کے لیے طلبہ کو دو گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ یہ پرچہ تین اجزا پر مشتمل ہوگا، جس کی تقسیم (Pairing Scheme) حسبِ ذیل ہے:
نوٹ: یہ پیئرنگ سکیم (Pairing Scheme) حذف شدہ عنوانات کو ملحوظِ نظر رکھ کر بنائی گئی ہے اور صرف تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے بنائی گئی ہے۔
درج بالا تینوں حصوں کے مختلف سوالات کی تیاری کے لیے درج ذیل ہدایات کو ملحوظ رکھیں:
| حصہ | سوال | کل نمبر | ہدایات |
|---|---|---|---|
| حصہ اوّل | سوال نمبر 1: کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) |
(10) | کثیر الانتخابی سوالات کی تیاری کے لیے پوری کتاب کے متن کو ملحوظ رکھیں، جس کی تقسیم حسبِ ذیل ہے: باب اوّل، باب چہارم، باب پنجم، باب ششم اور باب ہفتم میں سے ایک ایک سوال، باب دوم میں سے تین اور باب سوم میں سے دو کثیر الانتخابی سوالات بنائے جائیں۔ |
| حصہ دوم | سوال نمبر 2: مختصر سوالات (باب اوّل تا سوم) |
(10) | اس حصے میں کل آٹھ (8) مختصر سوالات بنائے جائیں، جن میں سے پانچ (5) سوالات کے جواب دینے کا کہا جائے۔ اس حصے کے سوالات صرف باب اوّل، باب دوم اور باب سوم کی مشقوں میں سے ہی پوچھے جائیں۔ (ہر باب سے کم از کم دو سوال شامل کریں۔) |
| سوال نمبر 3: مختصر سوالات (باب چہارم تا ہفتم) |
(10) | اس حصے میں کل آٹھ (8) مختصر سوالات بنائے جائیں، جن میں سے پانچ (5) سوالات کے جواب دینے کا کہا جائے۔ اس حصے کے سوالات صرف باب چہارم، باب پنجم، باب ششم اور باب ہفتم کی مشقوں میں سے ہی پوچھے جائیں۔ (چاروں ابواب سے دو دو سوال شامل کریں۔) | |
| حصہ سوم | سوال نمبر 4: احادیث کا ترجمہ |
(4) | باب اوّل میں دی گئی منتخب احادیث میں سے چار احادیث پرچے میں دی جائیں، جن میں سے دو کا ترجمہ پوچھا جائے۔ ایک حدیث کا ترجمہ کرنے کے کل نمبر دو (2) ہیں۔ نوٹ: احادیث کا ترجمہ صرف باب اوّل میں دی گئی منتخب شدہ گیارہ (11) احادیث میں سے ہی پوچھا جائے، کتاب میں دوسرے مقامات پر دی گئی احادیث/حذف شدہ احادیث کا ترجمہ نہ پوچھا جائے۔ |
| سوال نمبر 5: تفصیلی سوالات |
(16) | کتاب کی مشقوں میں سے دیے گئے تفصیلی سوالات میں سے چار (4) دیے جائیں اور ان میں سے دو سوالوں کا جواب پوچھا جائے۔ ہر سوال کا جواب آٹھ (8) نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ ان چار (4) سوالوں کے لیے اجزا کا انتخاب درج ذیل ترتیب کے مطابق کیا جائے اور حذف شدہ عنوانات میں سے سوال نہ دیے جائیں:
|
ماڈل پرچہ اسلامیات (لازمی) برائے گیارھویں جماعت
(حصہ اوّل)
- قرآنِ مجید تمام آسمانی کتب کے لیے ہے:(الف) ترجمہ(ب) نگران(ج) تشریح(د) دیباچہ
- کائنات میں مختلف جہانوں کا وجود اور ان میں اختلاف و تنوع پتا دیتا ہے:(الف) ٹیکنالوجی کا(ب) ترقی کا(ج) خالقِ حقیقی کا(د) قربِ قیامت کا
- نبی کریم ﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا، اس عقیدے کو کہتے ہیں:(الف) عقیدۂ تقدیر(ب) عقیدۂ آخرت(ج) عقیدۂ توحید(د) عقیدۂ ختمِ نبوت
- مالِ غنیمت میں سے اللہ تعالیٰ، رسول اللہ ﷺ اور اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا حصہ کہلاتا ہے:(الف) عشر(ب) خمس(ج) صدقۂ فطر(د) جزیہ
- ریاستِ مدینہ میں دین کی تعلیم کے لیے جو درس گاہ قائم کی گئی اس کا نام تھا:(الف) دارِ ارقم(ب) دار العلوم(ج) صفہ(د) دار الہجرۃ
- انصارِ مدینہ کی اکثریت کا پیشہ تھا:(الف) کان کنی(ب) زراعت(ج) ملازمت(د) ماہی گیری
- حدیثِ مبارک کی روشنی میں دین نام ہے:(الف) صبر کا(ب) خیر خواہی کا(ج) مشقت کا(د) محبت کا
- حدیثِ مبارک میں بیوہ اور مسکین کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والے کو قرار دیا گیا:(الف) سخی(ب) محسن(ج) مجاہد(د) صابر
- حضرت سیدنا امام زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کی دعاؤں پر مشتمل کتاب کا نام ہے:(الف) صحیفہ صادقہ(ب) صحیفہ صحیحہ(ج) صحیفہ جابر(د) صحیفہ سجادیہ
- حضرت یوسف علیہ السلام کی منصوبہ بندی سے قحط سے محفوظ ہوا:(الف) مصر(ب) عراق(ج) حجاز(د) شام
(حصہ دوم)
- آیاتِ احکام کے بارے میں مختصراً تحریر کریں۔
- صحاحِ ستہ میں سے دو کتب کے نام مع مؤلفین تحریر کریں۔
- آسمانی کتابوں کی مشترکہ تعلیمات میں سے دو تحریر کیجیے۔
- روزے کے انسانی صحت پر کوئی سے دو اثرات تحریر کریں۔
- قربانی کا فلسفہ بیان کریں۔
- ریاستِ مدینہ کے تعلیمی نظام میں ہمارے لیے کیا راہ نمائی ہے؟
- خاندان کے سربراہ کے لیے سیرتِ طیبہ ﷺ میں کیا عملی راہ نمائی ہے؟
- ارتکازِ دولت معاشی نظام میں بگاڑ کا سبب ہے، وضاحت کریں۔
- رشوت ستانی کیسے دوسروں کے حقوق کو سلب کرتی ہے؟
- تحقیرِ انسانیت کی مروجہ صورتوں میں سے دو صورتیں تحریر کریں۔
- آپ اپنے اساتذہ کرام کا کیسے احترام کرتے ہیں؟
- عدّت کی اقسام تحریر کریں۔
- خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی دو نمایاں خصوصیات تحریر کریں۔
- حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کی علمی خدمات تحریر کریں۔
- اسلاموفوبیا کی دو صورتیں تحریر کریں۔
- قانون کے احترام کی اہمیت مختصراً تحریر کریں۔
(حصہ سوم)
نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِّنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ
مَنْ رَأَى مِنْكُمْ مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهِ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهِ، وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ
لَعَنَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُتَشَبِّهِينَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
- نبی کریم ﷺ کی معاشی تعلیمات پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔
- زکوٰۃ کے احکام و مسائل اور معاشرتی اثرات پر نوٹ لکھیں۔
- قرآن و سنت کی روشنی میں نکاح و طلاق کے احکام و مسائل پر تفصیلی مضمون قلم بند کریں۔
- “اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر بحث کریں۔
