World
آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہازوں نے راستہ بدل لیا، بلوم برگ

بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں 2 تیل بردار جہازوں نے راستہ بدل لیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دونوں خالی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کے بعد واپس مڑ گئے، یہ پیشرفت کشیدگی کے باعث جہازوں کی ممکنہ راستہ تبدیلی کی ابتدائی علامت ہے۔
تاجر اور جہاز مالکان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ایران ماضی میں بھی آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دے چکا ہے۔
بلو م بر گ کے مطابق آبنائے ہرمز خلیج فارس میں داخلے کا واحد سمندری راستہ ہے، امریکی توانائی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم گزرگاہ ہے۔

We also available on Social Media
at facebook( fb )
https://facebook.com/786Timespk
Also available on
Twitter ID: https://twitter.com/786Times.com