ایران کے اندر موساد کی جڑیں اور بھارت کا کردار

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے تہران سمیت ایران کے کئی شہروں میں اہم اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ حیرت انگیز طور پر، یہ حملے باہر سے نہیں بلکہ ایران کے اندر سے کیے گئے، جس کا مطلب ہے کہ دشمن ایران کے گھر کے اندر تک موجود رہے
ان حملوں میں نہ صرف واٹر سپلائی سسٹم، سیوریج نیٹ ورک اور بجلی کے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ایران کے انفراسٹرکچر کو بری طرح مفلوج کر دیا گیا۔
یہ کوئی عام سائبر حملہ نہیں، بلکہ ایک مربوط انٹیلیجنس آپریشن کا حصہ لگتا ہے — ایک ایسا نیٹ ورک جو برسوں میں تیار کیا گیا اور آج اس کے نتائج کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔
سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ موساد کے اس نیٹ ورک کے پیچھے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا معاون کردار موجود ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹیجک تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، خصوصاً انٹیلیجنس، سائبر وارفیئر اور ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کی قربت اب ایک عملی اتحاد میں بدل چکی ہے۔
بھارت، جو ایران میں برسوں سے موجود معاشی و تکنیکی بنیادوں پر سرگرم ہے، اُس نے وہاں ایک انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل کر رکھی ہے جو اسرائیل کے لیے معلوماتی راستہ بن سکتا گیا
یہ ایک سنگین انتباہ ہے نہ صرف ایران کے لیے بلکہ تمام مسلم ممالک کے لیے۔
اگر ایران جیسے سخت حفاظتی نظام رکھنے والا ملک اپنے اندرونی سسٹمز میں دشمن کے نیٹ ورک کو نہ روک سکا تو دیگر ممالک کی حالت کیا ہوگی؟
یہ صورتحال ہمیں کئی اہم سوالات کی طرف لے جاتی ہے:
کیا مسلم ممالک اپنی انٹیلیجنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تیار ہیں؟
کیا ہماری ریاستیں داخلی سلامتی کو خارجی دشمنوں کی مداخلت سے بچانے کے لیے باہم تعاون کر رہی ہیں؟
اور سب سے بڑھ کر: کیا بھارت اب صرف ایک خطے کا چیلنجر نہیں، بلکہ اسرائیل کے ہاتھ میں مسلم دنیا کے خلاف استعمال ہونے والا نیا ہتھیار بنتا جا رہا ہے؟
ایران کے اندر سے ہونے والے یہ حملے ہمیں باور کرا رہے ہیں کہ جنگ اب صرف ٹینکوں اور میزائلوں کی نہیں، بلکہ انفارمیشن، نیٹ ورکس، اور اندرونی کمزوریوں کی ہے۔
مسلم دنیا کو اب جذباتی بیانات سے نکل کر، دفاعی، انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی کے محاذ پر متحد ہونے کی فوری ضرورت ہے۔
ورنہ آج ایران ہے، کل کوئی اور ہو سکتا ہے…
نکتہ نظر
English version
According to reports, Israeli intelligence agency Mossad targeted important strategic installations in several cities of Iran, including Tehran. Surprisingly, these attacks were carried out not from outside but from inside Iran, which means that the enemy remained inside Iran’s house.
The attacks not only targeted the water supply system, sewerage network and power grid stations but also paralyzed Iran’s infrastructure.
This is not a normal cyber attack, but it seems part of an integrated intelligence operation – a network that has been developed over the years and the consequences are coming out today.
The most worrying thing is that the Indian intelligence agency “RAW” is allegedly behind Mossad’s network. The growing strategic relations between India and Israel are not hidden from anyone, especially in the field of intelligence, cyber warfare and drone technology, the proximity of the two countries has now turned into a practical alliance.
India, which has been active on the economic and technical grounds in Iran for years, has gained access to an infrastructure that can become an informational path for Israel.
This is a serious warning not only for Iran but for all Muslim countries.
What would be the condition of other countries if a country with a tight security system could not stop its internal systems in its internal systems?
This situation leads us to many important questions:
Are Muslim countries ready to build their intelligence on modern lines?
Are our states cooperating to protect internal security from the intervention of external enemies?
And above all: India is no longer the challenge of a region, but in the hands of Israel, the new weapon used against the Muslim world is becoming a new weapon.
These attacks from inside Iran convinced us that the war is no longer just about tanks and missiles but of information, networks, and internal weaknesses.
The Muslim world now urgently needs to unite on the front of defence, intelligence and technology, out of emotional statements.
Otherwise, today is Iran, and tomorrow can be someone else …
Point of view