Budget 2017 ADHOC RELIEF ALLOWANCE 2010 MERGE IN BASIC

Budget 2017 ADHOC RELIEF ALLOWANCE 2010 MERGE IN BASIC

 

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف 2010ءکو موجودہ تنخواہ میں ضم کرنے پر ہوم ورک مکمل کرلیا۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کے شعبہ ریگولیشن نے سمری تیار کرکے منظوری کیلئے بھیج دی ہے جس میں نظرثانی سکیلوں پر دس فیصد اضافہ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ کے شعبہ ریگولیشن نے پیپلزپارٹی کی طرف سے 2010ء میں سرکاری ملازمین کو دیئے جانے والے پچاس فیصد ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنا کر اس نظرثانی سکیلوں پر 10 فیصد اضافہ دینے کی تجویز دی ہے تاکہ ریٹارڈ ہونے والے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ دستاویزات کے مطابق اگر سمری منظور ہوتی ہے تو نئے مجوزہ سکیلوں کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی موجودہ بنیادی تنخواہ سات ہزار 7ہزار 640 روپے سے بڑھ کر 9 ہزار 190 جبکہ سالانہ اضافہ 240 سے بڑھ کر 310 روپے ہوجائے گا۔ اسی طرح گریڈ 2 کی تنخواہ 7 ہزار 790 سے بڑھ کر 10 ہزار 150 روپے‘ اسی طرح گریڈ 7 کے ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ 8 ہزار 900 سے بڑھ کر 11 ہزار 505 روپے ہوجائے گی جبکہ سالانہ اضافہ 470 روپے سے بڑھ کر 605 روپے ہوجائے گا۔ گریڈ 16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ اضافے کے بعد 20 ہزار 500 روپے ہوجائے گی جبکہ سالانہ انکریمنٹ 1285 روپے سے بڑھ کر 1645 روپے ہوجائے گی، گریڈ 17 کے افسران کی بنیادی تنخواہ 25ہزار140 روپے سے بڑھ کر 32ہزار 910 روپے، گریڈ 18 کے افسر کی تنخواہ اضافہ کے بعد 41ہزار 535 ،گریڈ 19کے افسر کی تنخواہ 49ہزار 370 میں اضافہ کے بعد 64ہزار 150 روپے بنیادی وصول کرے گا۔ گریڈ 20کے افسران کی تنخواہ اضافے کے بعد 74ہزار 425 روپے، گریڈ 21 کی 83ہزار 100جبکہ گریڈ 22کے افسر کی بنیادی تنخواہ 89ہزار 235روپے ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد کے ملازمین کو یوٹیلٹی الاﺅنس دینے پر بھی سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔اس سے قبل صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کے سیکرٹریٹ کے صوبائی ملازمین کو بھی یوٹیلٹی الاﺅنس مل رہاہے۔اگر وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو یوٹیلٹی الاﺅنس دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو شرح مہنگائی میں اضافہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی الاﺅنس کی مدمیں ملازمین کو 4ہزار روپے سے 18 ہزار روپے تک فائدہ حاصل ہوگا۔ گریڈ ایک تا 8 تک کے ملازمین کو ماہانہ 4ہزار، گریڈ 9سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 6ہزار، گریڈ 17اور گریڈ 18 کے افسران کیلئے 9ہزار ، گریڈ 19کو 12ہزار جبکہ گریڈ 20 سے گریڈ 22تک افسران کو 18ہزار روپے کا الاﺅنس ملے گا۔

Leave a Reply