Education

Punjab School Emergency Security Measures 2026 Action Plan

Punjab Schools emergency security plans 2026 finalised due to regional crisis. The Punjab Government give complete Security measures action plan 2026 for students protection in schools and colleges. The Punjab Government also release NSB Funds to schools and colleges immediately to implement of security standar Operating Procedurs(SOPs) in educationalinstitutions. All these measures taken with respect to threat from Afghan Taliban terrorists. Afghan Taliban threaten to Pakistan after border clashes.

انتہائی اہم

نمبر: P.A/DPI/1036

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ای ای)

پنجاب، لاہور

مورخہ: 02-03-2026

فون: 042-99203475

ای میل: dpielementarypunjab@gmail.com

بخدمت،

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسران (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز)،

صوبہ پنجاب

موضوع: جنگ اور دہشت گردی کے تناظر میں سکولوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات۔

تمام چیف ایگزیکٹو آفیسران (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز) پنجاب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پاکستان میں جاری جنگ اور دہشت گردی کے تناظر میں تمام سرکاری و نجی اداروں اور سکولوں کی حفاظت کے لیے درج ذیل حفاظتی اقدامات (Security Measures) کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

مارننگ اسمبلی:

تا حکم ثانی مارننگ اسمبلی سکول کے صحن میں منعقد نہیں کی جائے گی۔ تمام کلاسز میں اسمبلی کروائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان:

ہر سکول فوری طور پر اپنا جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرے اور اسے تمام اساتذہ اور عملہ کے ساتھ شیئر کرے۔

تمام اساتذہ اور طلبہ کے لیے سٹوڈنٹس کارڈ (Students Card) جاری کیے جائیں۔

پولیس ہیلپ لائن 15 اور دیگر ہنگامی نمبرز جیسے 1122 نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

سکول کے داخلی راستوں پر نگرانی سخت کی جائے اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے۔

غیر ضروری اجتماعات اور تقریبات حالات کے مطابق مؤخر کی جائیں۔

سیکیورٹی گارڈز:

تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔

وزیٹر رجسٹر موجود ہو جس میں نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات درج ہوں۔

جسمانی حفاظت:

سکولوں کی چار دیواری کی اونچائی کم از کم 8 سے 10 فٹ ہونی چاہیے اور اس کے اوپر خاردار تار (Barbed Wire) لگائی جائے۔

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

سکول کا صرف ایک داخلی راستہ ہو جہاں سیکیورٹی گارڈ موجود ہو اور وہاں میٹل ڈیٹیکٹر (Metal Detector) لازمی ہو۔

• ایمرجنسی راستہ: اسکول میں موجود ہر جنسی دروازے، ہنگامی راستوں کو کھلا رکھا جائے۔ ان پر واضح سائن بورڈز لگائے جائیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں طلبہ اور عملہ کو ان راستوں سے باحفاظت نکالا جا سکے۔

• روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی اساتذہ اور اسٹاف کے ذریعے نگرانی کی جائے۔

سی سی ٹی وی کیمرے (CCTV CAMERA):

• اسکول کے داخلی راستوں، برآمدوں اور فرار کے ممکنہ مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کی نگرانی کی جائے۔

• حاصل شدہ مناظر کو محفوظ رکھا جائے۔

• ڈی وی آر (DVR) سسٹم کو یو پی ایس (UPS) کے ساتھ منسلک کریں۔

کنٹرول روم کا قیام (Control Room):

• کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

• ماہر اسٹاف کی ڈیوٹی لگائی جائے جو نگرانی کا فریضہ سرانجام دیں اور مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں۔

ہنگامی صورتحال کے لیے پروٹوکول (Emergency Protocols):

• ایمرجنسی الارم: اسکول میں ایک مخصوص الارم سسٹم ہونا چاہیے جو کسی بھی خطرے کی صورت میں تمام طلبہ اور عملے کو آگاہ کرے۔

• موک ڈرلز (Mock Drills): اسکول میں وقتاً فوقتاً ڈرلز کروائی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقیں کی جا سکیں۔

• ڈرلز (Drills) کے دوران طلبہ کو محفوظ جگہ پر پہنچنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے۔

• محفوظ کمرے (Safe Rooms): اسکول میں ایسے کمرے مخصوص کیے جائیں جو ہنگامی صورت میں محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو سکیں۔

روک تھام اور آگاہی (Prevention and Awareness):

• کمیونٹی واچ: والدین اور مقامی کمیونٹی کو اسکول کے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی پر نظر رکھنے کے لیے شامل کیا جائے۔

• مشکوک اشیاء: طلبہ کو آگاہ کیا جائے کہ وہ کسی بھی لاوارث بیگ یا مشکوک چیز کی فوراً اطلاع دیں۔

• آگاہی اور ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔
• دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ کسی بھی قسم کے اجتماع سے گریز کریں۔
This may be treated as MOST IMPORTANT

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ای ای)

پنجاب، لاہور

سی سی:

پی ایس ٹو سیکرٹری، حکومت پنجاب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔

پی ایس ٹو اسپیشل سیکرٹری، حکومت پنجاب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔

پی ایس ٹو ایڈیشنل سیکرٹری (جی)، حکومت پنجاب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایس ای/ای ای)، ساؤتھ پنجاب ملتان۔

Page 2

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button