Business
وزیراعظم نے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا

تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس ، وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو طلب کر لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے تاجر تنظیموں اور بزنس کمیونٹی نے ان مجوزہ اختیارات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے فنانس بل میں شامل ان شقوں پر شدید تنقید کی۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ بھی شریک ہوں گے۔