
The ALP Smart Syllabus Urdu New Pairing Scheme for Annual Examination 2027 is an important resource for Grade 11 students preparing for the Punjab Board Annual Examinations 2027. According to the ALP Accelerated Learning Program 2026-27 and the new syllabus issued by PECTAA Punjab, this Urdu Compulsory pairing scheme will help students understand the updated examination pattern and prepare effectively for their upcoming board exams. Students can use this Grade 11 Urdu Pairing Scheme 2027 alongside Punjab Board 2027 Model Papers, smart syllabus, and other exam preparation materials to focus on important topics and improve their examination preparation. Stay connected with 786Times.com for the latest Punjab Board syllabus updates, pairing schemes, model papers, and educational resources.
اُردو لازمی برائے جماعت گیارھویں کی درسی کتاب میں سے طلبہ کی سہولت کے پیشِ نظر چار اسباق حذف کیے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ بائیس کے بجائے اٹھارہ اسباق پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھرپور تیاری کر سکیں۔
| حصہ نثر: | 1۔ “چارپائی” از رشید احمد صدیقی، صفحہ نمبر: 44 تا 49 |
| 2۔ “پاکستانی زبانیں اور ان کا باہمی رشتہ” از ڈاکٹر ممتاز منگلوری، صفحہ نمبر: 90 تا 96 | |
| حصہ نظم: | 3۔ “کھڑا ڈرن” از سید محمد جعفری، صفحہ نمبر: 116 تا 119 |
| حصہ غزل: | 4۔ “پتّا پتّا، بُوٹا بُوٹا، حال ہمارا جانے ہے” از میر تقی میر، صفحہ نمبر: 121 تا 125 |
امتحانی بورڈ کے پرچہ مرتبین کے لیے لازم ہے کہ سوالیہ پرچہ ترتیب دیتے ہوئے درج بالا اسباق میں سے معروضی، انشائی و دیگر نوعیت کے سوالات میں سے کوئی سوال یا جز شامل نہ کریں۔
اُردو لازمی برائے گیارھویں جماعت (XI) کا پرچہ 100 نمبروں پر مشتمل ہو گا۔ معروضی طرز 20 نمبروں پر مشتمل ہو گا اور اس کا وقت 20 منٹ ہو گا۔ انشائی طرز 80 نمبروں پر مشتمل ہو گا اور اس کا وقت 2 گھنٹے 40 منٹ (2:40) ہو گا۔
(نوٹ: بورڈ کے امتحان میں، مصنفین اور شعرا کے تعارف میں سے کسی قسم کا سوال نہیں پوچھا جائے گا۔)
پرچہ مرتبین درج ذیل ہدایات کو پیشِ نظر رکھیں:۔
| سوال | نمبر | ہدایات |
|---|---|---|
| سوال: 1 کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) |
کل نمبر: 20 |
نصابی کتاب: مجوزہ حصہ نثر میں سے پانچ (5) کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) بنائے جائیں۔ ہر ایک سبق میں سے ایک سے زیادہ کثیر الانتخابی سوال نہ بنایا جائے۔ حصہ قواعد: اس حصے میں کل پندرہ (15) سوالات ہوں گے:
|
| سوال | نمبر | ہدایات |
|---|---|---|
| سوال: 2 اشعار کی تشریح (نظم و غزل) |
کل نمبر: 20 جز (الف): 10 نمبر جز (ب): 10 نمبر |
(حصہ اوّل)
(الف) حصہ نظم:مجوزہ چھ نظموں (حمد، نعت، اے وادیِ لولاب، او دیس سے آنے والے بتا!، آزادی اور اخلاص) میں سے کوئی دو نظموں کے دو اجزا کا انتخاب کیا جائے۔ نظم سے دو اشعار تشریح کے لیے منتخب کریں۔ طلبہ ان میں سے کسی ایک جز کی تشریح کریں گے۔ نمبروں کی تقسیم: نظم کا عنوان: 01 نمبر شاعر کا نام: 01 نمبر تشریح: 08 نمبر (ب) حصہ غزل: دو غزلیہ اجزا (تین تین اشعار پر مبنی) دو الگ الگ غزلوں میں سے انتخاب کریں، طلبہ کو ان میں سے کسی ایک جز کی تشریح کرنے کی ہدایت کریں۔ نمبروں کی تقسیم: شاعر کا نام: 01 نمبر تشریح: (03+03+03) 09 نمبر |
| سوال | نمبر | ہدایات |
|---|---|---|
| سوال: 3 پیرا گراف کی تشریح مع سیاق و سباق اور حوالہ متن |
کل نمبر: 15 |
(حصہ دوم)
مجوزہ آٹھ (08) نثری اسباق (اخلاقِ نبوی ﷺ، فاقہ میں روزہ، مکاتیبِ غالب، ایک اُستاد عدالت کے کٹہرے میں، اور پاکستان بن گیا، نیا قانون، دہلیز اور تاریخ کا کفن) میں سے کوئی دو پیراگراف تشریح کے لیے دیے جائیں۔ طلبہ دو میں سے کسی ایک پیراگراف کی تشریح کریں گے۔نمبروں کی تقسیم: مصنف کا نام: 01 نمبر سبق کا نام: 01 نمبر سیاق و سباق: 03 نمبر تشریح: 10 نمبر |
| سوال: 4 نثری سبق کا خلاصہ |
کل نمبر: 10 |
مجوزہ آٹھ (08) نثری اسباق (اخلاقِ نبوی ﷺ، فاقہ میں روزہ، مکاتیبِ غالب، ایک اُستاد عدالت کے کٹہرے میں، اور پاکستان بن گیا، نیا قانون، دہلیز اور تاریخ کا کفن) میں سے کوئی دو اسباق کا خلاصہ پوچھا جائے گا۔ طلبہ ان میں سے کسی ایک سبق کا خلاصہ تحریر کریں گے۔ نمبروں کی تقسیم: مصنف کا نام: 01 نمبر خلاصہ سبق: 09 نمبر |
| سوال: 5 نظم کا خلاصہ / مرکزی خیال |
کل نمبر: 05 |
مجوزہ چھ (06) نظموں میں سے دو نظموں کا انتخاب کیا جائے گا اور طلبہ کو کسی ایک نظم کا خلاصہ یا مرکزی خیال تحریر کرنے کو کہا جائے گا۔ نمبروں کی تقسیم: شاعر کا نام: 01 نمبر خلاصہ نظم یا مرکزی خیال: 04 نمبر |
| سوال: 06 مکالمہ / روداد / روزنامچہ |
کل نمبر: 10 | شاملِ نصاب مکالموں، روداد نویسی اور روزنامچوں (بالترتیب، پیکٹا (PECTAA) کی تیار کردہ اُردو قواعد و انشا، ص 100 تا 113، ص 129 تا 140 اور ص 140 تا 145) میں سے مکالمہ یا روداد میں سے کوئی ایک تحریر کرنے کو کہیں یا پھر مکالمہ یا روزنامچہ کا انتخاب کرنے کی صورت میں دونوں میں سے کوئی ایک لکھنے کی ہدایت کریں۔ |
| سوال | نمبر | ہدایات |
|---|---|---|
| سوال: 7 درخواست نویسی / رسید نگاری |
کل نمبر: 10 |
اُردو قواعد و انشا میں شامل تمام درخواستیں (نمونہ و مجوزہ) اور نمونے کی رسیدات میں سے ایک درخواست اور ایک رسید کا انتخاب کیا جائے۔ طلبہ درخواست یا رسید میں سے کوئی ایک تحریر کریں گے۔ پیکٹا (PECTAA) کی تیار کردہ اُردو قواعد و انشا، ص 90 تا 99۔ نمبروں کی تقسیم برائے درخواست نویسی: طرزِ تخاطب: 01 نمبر، موضوع / عنوان: 01 نمبر، جنابِ عالی!: 01 نمبر، نفسِ مضمون: 05 نمبر، درخواست گزار کا نام و پتا: 01 نمبر، تاریخ: 01 نمبر نمبروں کی تقسیم برائے رسید نگاری: باعثِ تحریر آں کہ: 01 نمبر نفسِ مضمون: 05 نمبر العبد: 01 نمبر گواہ شد (1): 01 نمبر گواہ شد (2): 01 نمبر تاریخ: 01 نمبر |
| سوال: 8 تلخیص نگاری |
کل نمبر: 10 |
پیکٹا (PECTAA) کی تیار کردہ اُردو قواعد و انشا، ص 75 تا 79 میں تلخیص کی غرض سے شامل عبارات (نمونہ و مجوزہ) میں سے ایک عبارت دی جائے، طلبہ عبارت کی تلخیص اور عبارت کا موزوں عنوان تحریر کریں گے۔ نمبروں کی تقسیم: موزوں عنوان: 02 نمبر تلخیص عبارت: 08 نمبر |

