National

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع

کراچی(آئی پی ایس )ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز ہوگیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔

ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کے لیے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

تفتان سرحد کے راستے ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

بارڈر امیگریشن حکام کے مطابق ایران سے آنے والے 160 مسافروں کو 4 بسوں پر پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں پاکستان پہنچنے والوں میں شہری، تاجر اور ڈرائیورز شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایران میں زیر تعلیم 152 طلبہ بھی آج تفتان کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جنگ کے باعث پاکستان سے ایران جانے والے پاکستانیوں کی امیگریشن بند ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button