بابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے 10 کروڑ روپے معاہدہ

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کےلیے سکسرز سے تقریباً 11 کروڑ 88 لاکھ روپے کا معاہدہ کیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 11 کروڑ 88 لاکھ سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو بی بی ایل 2025 کے پری ڈرافٹ میں سائن کیا ہے، بابر رواں برس بگ بیش میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً 12 کروڑ روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔