GOVERNMENT GIRLS PRIMARY SCHOOL WITHOUT BOUNDARY WALL IN DISTRICT RAHIM YAR KHAN

Breaking News : GOVERNMENT GIRLS PRIMARY SCHOOL MUD JEWAN TEHSIL KHANPUR DISTRICT RAHIM YAR KHAN WITHOUT BOUNDARY WALL. This news break by Mr. Fayyaz BALOUCH Senior Journalist KHANPUR.

خان پور ( فیاض بلوچ سینئیر صحافی )سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی طرف سے تعلیم پر فوکس کے اعلانات کے باوجود خان پور کا ایک گرلز پرائمری سکول چار دیواری سے محروم اور اس کی عمارت انتہائی خستہ حال ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مڈ جیون جہاں 200سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اس کی گزشتہ 4سالوں سے چار دیواری گری ہوئی ہے جسے حکومتی فنڈز ملنے کے باوجود نہیں بنوایا گیا چار دیواری نہ ہونے کے باعث ایک طرف تو خواتین ٹیچرز کو پردہ داری کا مسئلہ ہے تو دوسری طرف یہ سکول جانوروں سے بھی محفوظ نہیں دوسری طرف اس کی بلڈنگ گزشتہ کئی سالوں سے رپیئرنگ نہ ہونے کے باعث خستہ حال ہو چکی ہے یہاں کے رہائشیوں محمد امین ، حاجی محمد اکرم ، عبدالجبار ، محمد اقبال ، محمد شفیق ، حاجی محمد ارشد ، محمد ذولفقار اور محمد صدیق نے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے عرصہ دراز سے اس سکول میں زیر تعلیم ہیں حکومت کی طرف سے تعلیم پر فوکس کرنے اور سکولوں میں مسنگ فیسیلیٹیز مہیا کرنے کے دعووں کے باوجود اس سکول میں آج تک ایک روپے کا ترقیاتی فنڈ نہیں لگایا گیا 4ماہ قبل بھی عمارت کا ایک شیڈ گرنے سے تیسری کلاس کی ایک طالبہ زخمی ہو گئی تھی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سکول میں رپیئرنگ کے کام کا وعدہ کیا تھا مگر نہ تو حکومت پنجاب کی طرف سے اس پر توجہ دی گئی اور نہ ہی سکول کی چار دیواری کی تعمیر کے لیے کوئی فنڈز مہیا کیے گئے ہیں اہل علاقہ نے کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر حکومتی اعلان کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مڈ جیون خان پور میں تمام مسنگ فیسلٹیز کے فنڈز مہیا کیے جائیں سکول کی چار دیواری کی تعمیر کے علاوہ خستہ حال بلڈنگ کی بہتری اور سکول میں اس وقت 2کمرے بنائے گئے ہیں ان کمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ علاقہ کی بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں اور حکومتی ویژن کی بھی تکمیل ہو سکے دریں اثناء سکول میں زیر تعلیم ننھی طالبات نے بھی حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی توجہ مبذول کرانے کے لیے سکول کے اندر کھڑے ہوئے گری ہوئی چار دیواری کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر اپنا احتجاج نوٹ کرایا ۔

Government GIRLS PRIMARY SCHOOL WITHOUT BOUNDARY WALL IN DISTRICT RAHIM YAR KHAN

Leave a Reply