
Students preparing for the Class 10 Annual Examinations 2027 can now use the Class 10 Urdu Pairing Scheme 2027 PDF to organize their exam preparation effectively. This Urdu pairing scheme for all Punjab Boards is designed according to the new syllabus issued by PECTAA Punjab and provides a useful overview of the paper pattern, marks distribution, and important examination sections. Download the Punjab Board 2027 Urdu Pairing Scheme free in PDF format and use it as a study guide to prepare important topics, manage revision time, and practice effectively for the Matric Annual Examinations 2027.
786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times
سوالیہ پرچے کی تیاری بارے ہدایات
اُردو لازمی برائے جماعت دہم
( نوٹ: ) ہر سبق کے آغاز میں، اس سبق کے مصنف/شاعر کا جو تعارف دیا گیا ہے، اس میں سے، بورڈ کے امتحان میں کسی قسم کا کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔
اُردو لازمی برائے جماعت دہم (X) کا پرچہ 75 نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ معروضی طرز کا حصہ 15 نمبروں پر مشتمل ہوگا اور اس کا وقت 20 منٹ ہوگا۔ انشائی طرز کا حصہ 60 نمبروں پر مشتمل ہوگا اور اس کا وقت 2:10 گھنٹے (دو گھنٹے، دس منٹ) ہوگا۔
معروضی طرز
سوال:1 کثیر الانتخابی سوالات
کل نمبر: 15 (1×15=15)
حصہ درسی کتاب: اس حصے میں کل دس (10) سوالات ہوں گے۔
- حصہ نثر میں سے سات (7) کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) بنائے جائیں۔ ایک سبق میں سے ایک سے زیادہ کثیر الانتخابی سوالات نہ بنائے جائیں۔
- حصہ نظم میں سے دو (2) کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) بنائے جائیں۔
- حصہ غزل میں سے ایک (1) کثیر الانتخابی سوال (MCQ) بنایا جائے۔
حصہ قواعد: اس حصے میں کل پانچ (5) سوالات ہوں گے۔
- ڈو معنی الفاظ، مماثل و متشابہ الفاظ (اُردو قواعد و انشا: ص 31 تا 33) میں سے ایک (1) کثیر الانتخابی سوال (MCQ) بنایا جائے۔
- تلفظ/ اعراب (اُردو قواعد و انشا: ص 47 تا 49) میں سے ایک (1) کثیر الانتخابی سوال (MCQ) بنایا جائے۔
- تشبیہ/ استعارہ (اُردو قواعد و انشا: ص 62 تا 64) میں سے ایک (1) کثیر الانتخابی سوال (MCQ) بنایا جائے۔
- صرف و نحو (اسم، فعل، حرف اور ان کی اقسام) (اُردو قواعد و انشا: ص 01 تا 11 اور ص 20 تا 28) میں سے دو (2) کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) بنائے جائیں۔
انشائی طرز
سوال:2 اشعار کی تشریح (نظم + غزل)
کل نمبر: 10 (2×5=10)
- شاملِ نصاب چھے (6) نظموں میں سے کوئی سی چار (4) نظموں میں سے ایک ایک شعر دیا جائے، جن میں سے کوئی سے تین (3) اشعار کی تشریح درکار ہے۔
- شاملِ نصاب چار (4) غزلوں میں سے کوئی سی تین (3) غزلوں میں سے ایک ایک شعر دیا جائے، جن میں سے کوئی سے دو (2) اشعار کی تشریح درکار ہے۔
سوال:3 نثر پارے کی تشریح
کل نمبر: 10
- شاملِ نصاب کل دس (10) نثری اسباق میں سے، پہلے پانچ (5) اسباق اور آخری پانچ (5) اسباق میں سے ایک ایک نثر پارہ تشریح کے لیے دیا جائے۔ ہر نثر پارے کے کل تین الفاظ/ ترا کیب کو خط کشیدہ کیا جائے۔ دو نثر پاروں میں سے کسی ایک کی تشریح درکار ہے۔ نمبروں کی تقسیم حسبِ ذیل ہے:
مصنف کا نام: 1 نمبرسبق کا نام: 1 نمبرخط کشیدہ الفاظ/ ترا کیب کے معانی: 3 نمبرتشریح: 5 نمبر
786Times | اُردو لازمی جماعت دہم | سوالیہ پرچے کی تیاری بارے ہدایات | صفحہ 1
786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times786Times
سوال:4 مختصر سوالات کے جوابات
کل نمبر: 10 (2×5=10)
- اس حصے میں کل آٹھ (8) مختصر سوالات بنائے جائیں جن میں سے پانچ (5) سوالات کے جوابات درکار ہیں۔
- حصہ نثر میں سے چار (4) سوالات بنائے جائیں۔ شاملِ نصاب کل دس (10) نثری اسباق میں سے، پہلے پانچ (5) اسباق اور آخری پانچ (5) اسباق میں سے دو دو سوالات بنائے جائیں۔
- حصہ نظم میں سے دو (2) سوالات بنائے جائیں۔ شاملِ نصاب کل چھے (6) نظموں میں سے، پہلی تین اور آخری تین نظموں میں سے ایک ایک سوال بنایا جائے۔
- حصہ غزل میں سے دو (2) سوالات بنائے جائیں۔ شاملِ نصاب کل چار (4) غزلوں میں سے، پہلی دو اور آخری دو غزلوں میں سے ایک ایک سوال بنایا جائے۔
سوال:5 نثری سبق کا خلاصہ
کل نمبر: 5
- شاملِ نصاب کل دس (10) نثری اسباق میں سے، پہلے پانچ (5) اسباق اور آخری پانچ (5) اسباق میں سے ایک ایک سبق منتخب کیا جائے۔ دیے گئے دو اسباق میں سے کسی ایک (1) سبق کا خلاصہ درکار ہے۔
سوال:6 مضمون نویسی
کل نمبر: 15
- اُردو قواعد و انشا میں شامل مضامین میں سے کوئی سے تین (3) عنوانات کا انتخاب کیا جائے اور ان میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھنے کو کہا جائے۔ (اُردو قواعد و انشا: ص 105 تا 145)
سوال:7 تفہیمِ عبارت
کل نمبر: 10
- اُردو قواعد و انشا میں شامل عبارات میں سے کوئی ایک عبارت، تفہیم کے لیے منتخب کی جائے اور اس کے آخر میں دیے گئے پانچ (5) سوالات کے جوابات لکھنے کو کہا جائے۔ (اُردو قواعد و انشا: ص 147 تا 156)
786Times | اُردو لازمی جماعت دہم | سوالیہ پرچے کی تیاری بارے ہدایات | صفحہ 2
