Usama Sharon Assistant Commissioner Tehsil Tandlianwala give respect to Teacher

Usama Sharon Assistant Commissioner Tehsil Tandlianwala give respect to Teacher






اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ جناب اسامہ شارون کی طرف سے ٹیچر کی تکریم کی نئی مثال
تاندلیانوالہ(آن لائن رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نے آفس میں کام کے لئے محکمہ تعلیم کورونا کی رخصت پر ہونے والا کمپیوٹر آپریٹر مانگا جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( ایلیمنٹری ایجوکیشن ) تاندلیانوالہ والا نے چلاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کلرک ( کمپیوٹر آپریٹر ) دینے کی بجائے سینئر ٹیچر دے دیا ۔ جب استاد بطور کمپیوٹر آپریٹر دینے پر اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ جناب اسامہ شارون کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( ایلیمنٹری ایجوکیشن ) تاندلیانوالہ والا کی سرزنش کر ڈالی اور وارننگ لیٹر بھی جاری کر دی اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ جناب اسامہ شارون نے ٹیچر سے معافی مانگ کر چائے پلائی اور سیلوٹ مار کر گیٹ تک رخصت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ جناب اسامہ شارون نے کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے ۔ استاد کی عزت ہم سب پر فرض ہے۔مہذب ، توانا ، پرامن اور باشعور معاشرے کا قیام استاد ہی کے مرہون منت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ جناب اسامہ شارون کے اس فیصلے کو تمام یونینز نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کی۔ پنجاب ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز اور پنجاب ٹیچر یونین کے سینئر رہنماوں نے ہمارے نمائندہ سےبات چیت کرتے ہوئے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ۔اور امید ظاہر کی کہ باقی ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز استاد کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔
اورضرورت پڑنے پر ڈیٹا اینٹری کے تمام کاموں کے لئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ کمپیوٹر آپریٹرز ، کلرکس یا ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کو بلایا کریں گے ۔ اگر کوئی محکمہ تعلیم کا افسر اپنے ٹیچرز کی تذلیل کرتے ہوئے بھجوائے گا تو ان ٹیچرز کو واپس بھیج کر کلرک بلائے جائیں گے۔






Salute to Usama Sharon AC Tandlianwala for giving Respect to Teachers