UP GRADATION OF GOVT. GIRLS ELEMENTARY SCHOOL LATAKI

UP GRADATION OF GOVT. GIRLS ELEMENTARY SCHOOL LATAKI

Khanpur (online) Today a up gradation ceremony was held in Government Girls elementary school LATAKI.

This school upgraded to GOVERNMENT GIRLS SECONDARY SCHOOL LATAKI.

In this ceremony chief guest was Mr. Shiekh Fiaz U Din member National Assembly from NA -193 and Makhdoom Khusro Bakhtiar MNA from Khanpur.

خان پور ایم این اے حلقہ این اے 194 مخدوم خسرو بختیار اور ایم این اے193 شیخ فیاض الدین نے حلقہ این اے 194میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا موضع لاٹکی میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے ایم این ایز کا علاقائی دورہ کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا جنوبی پنجا ب کی طرف خصوصی فوکس ہے عوام کو صحت ،تعلیم سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لیے انہوں نے تمام وسائل بروئے کار لارکھے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو مسائلستان بنا رکھا تھا جسے ن لیگی حکومت نے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور دن رات کی انتھک محنت کے بعد ملک سے اندھیروں اور محرومیوں کو مار بھگایا ہے آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے ن لیگ کی دن رات کی محنت رنگ لائی ہے اور وطن عزیز ہر حوالے سے ترقی اور خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہو چکا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این حلقہ این اے 193شیخ فیاض الدین نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے پنجاب حکومت نے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ شعبہ تعلیم کے لیے دیا ہوا ہے پڑھا لکھا معاشرہ ہی جہالت کے خاتمہ اور ملکی ترقی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جس پڑھے لکھے پنجاب کا خواب دیکھا تھا اسے پایہ تکمیل پہنچانے کے لیے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی آج انہی کی محنت کا صلہ ہے کہ ملک میں تعلیم عام ہو چکی ہے اور تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے اس موقع پر سیٹھ جاوید حسین ،حاجی مراد خان رند ،عبدالجبار لاٹکی ،فیاض بلوچ ،راشد اویسی،کاشف امین قریشی ،عمران کلیار ،حق نواز ،نوید ارشد و دیگر بھی موجود تھے

Leave a Reply