Torture on Head Teacher of GGPS 99NP DISTRICT RAHIM YAR KHAN

school

Torture on Head Teacher of GGPS 99NP DISTRICT RAHIM YAR KHAN



خان پور(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیوڈ رکانی سکول چک 99/این پی کی ہیڈمسٹرس راشدہ سلطانہ پر 3نامعلوم افراد کا تشدد کپڑے پھاڑ دیئے ہیڈ مسٹرس راشدہ سلطانہ کی خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے انصاف کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ مسٹرس راشدہ سلطانہ نے بتایا کہ3نا معلوم افراد نے سکول کے اندر کتابیں دینے کے بہانے سکول میں داخل ہوئے اور ٹیچروں کو مارنا شروع کر دیا جس پر ہیڈ مسٹرس راشدہ سلطانہ نے مزاحمت کی تو ہیڈ مسٹرس راشدہ سلطانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ٹیچرز اور بچوں کے شورواویلہ پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے جس پر ملزمان فرار ہوگئے 15پر کال کرنے کے بعد تھانہ صدر پولیس کے سب انسپکٹر منظور احمد پوقع پر پہنچ گئے ہیڈ مسڑیس راشدہ سلطانہ کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار سرکار مداخلت اور کپڑے پھاڑنے اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہیڈمسٹرس کو بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چوہدری اکرم ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن نے ٹیچرز ایسوسی ایشن سے چوہدری ذوالفقار علی ،حاجی اظہر قدیر ،ملک محمد نواز ،قاضی ذوالفقار ،چوہدری محمد یوسف ،سعدیہ ذوالفقار صدر مرکز دین پور شریف،میاں اسلم ،میاں اسحاق ،چوہدری نواز تمام ٹیچرز میل فی میل نے اس واقع کی بھر پور مزمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزموں کی گرفتاری جلد ازجلد عمل میں لائی جائے ورنہ پورے پنجاب میں ٹیچرز یونین ایسوسی ایشن ہڑتال کرے گی۔
تصاویر ہمراہ ہیں

ملک محمد اشرف سپیشل رپورٹر خان پور

 

Torture on Head Teacher of GGPS 99NP DISTRICT RAHIM YAR KHAN
Torture on Head Teacher of GGPS 99NP DISTRICT RAHIM YAR KHAN



Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published.