SST in Schools needs Package 2015 in Rahim Yar Khan

SST in Schools needs Pay Package 2015 in Rahim Yar Khan

[pukhto]

ایس ایس ٹی اساتذہ نے ای ڈی او ایجوکیشن  رحیم یار خان  سے پے پیکج  2015 کا مطالبہ کر دیا

رحیم یار خان  (آن لائن ) رحیم یار خان میں تعینات آٹھ سو سے زیادہ    ایس ایس ٹی اساتذہ کرام نے رانا محمد اظہر سے مطا لبہ کیا ہے کہ جس طرح  پی ایس ٹی اساتذہ کرام کے لئے کام کیا ہے اسی طرح ایک بار پھر اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ۔ ایس ایس ٹی اساتذہ کرام کی لسٹ کو مکمل کروانے کے لئے احکا مات جاری کریں ۔ تاکہ جلد سے جلد ان میں سے ریٹا ئرڈ  اور وفات پا جانے والے اساتذہ کے ناموں کا اخراج کر کے نئے آنے والے ایجوکیٹر ز کے ناموں کو شامل کر کے ان لسٹوں کو مکمل کیا جا سکے ۔اور سنیئر اساتذہ  جون 2016  میں آنے والے بجٹ سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ اس سے پہلے بھی محترم جناب رانا اظہر صاحب  ای ڈی او ایجوکیشن  رحیم یار خان نے دو دفعہ ذاتی دلچسپی لے کر ایس ایس ٹی اساتذہ کو پے  پیکج دلوا  چکے  ہیں جس کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ ان کے گرویدہ ہو چکے ہیں اور اس دفعہ بھی سینئر اساتذہ جناب محترم رانا محمد اظہر صاحب ای ڈی ایجوکیشن رحیم یار خان سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ رولز اینڈ ریگولیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد سے جلد احکامات جاری کریں گے تاکہ 2015 میں ملنے والے پے       پیکج کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔  اب تک سنیارٹی لسٹوں کی تیاری کے لئے نوٹیفیکیشن کا نہ جاری ہونا سنیئر اسا تذ ہ کرام کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

یہاں پر یاد رہے کہ ای ڈی او ایجوکیشن   لاہور اور ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر لاہور پہلے ہی  پندرہ اکتوبر 2015 کو پے پیکج کی تیاری کے لئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کر چکے ہیں جس کی وجہ سے سینارٹی لسٹوں کو مکمل کیا جا چکا ہے۔اور پے پیکج دینے کا عمل آخری مراحل میں جاری ہے۔

[/pukhto]