Request for Nomination of Departmental representation in Rahim Yar Khan
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان نے ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کو ایک لیٹر لکھا ہے اور اس میں ڈپٹی سیکرٹری صاحب سے گزارش کی ہے کہ وہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک نمائندہ بھیجیں ۔ تاکہ درجہ چہارم سے جونئیر کلرک کی پرموشن کا عمل مکمل کیا جا سکے ۔ یاد رہے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان پہلے کئی بار ان سروس پرموشن میں درجہ چہارم کے ملازمین کو بلا چکے ہیں ۔ لیکن ٹسٹ شروع ہونے سے پہلے پتہ چلتا ہے کہ سکول ایجوکیشن کا نمائندہ نہیں آیا لہذا یہ ٹسٹ منسوخ کیا جاتا ہے اور بچارے درجہ چہارم کے پڑھے لکھے ملازمین دوبار مایوس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں ۔
یاد رہے ان درجہ چہارم کے ملازمین میں وہ ملازم بھی شامل ہیں جن کا دفتر سے فاصلہ 300 کلو میٹر سے زائد ہے۔ لہذا ڈپٹی سیکرٹری صاحب سے گزارش ہے کہ اس بار جس کو بھی نمائندہ کے طور پر مقرر کیا جائے وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر لازمی رحیم یار خان پہنچے۔ تاکہ یہ ملازمین اپنا ٹسٹ دے سکیں ۔
یاد رہے کلاس فور سے جونئیر کلرک کی پرموشن کے لئے ٹسٹ کی تاریخ 26 جوائی دی گئی ہے۔ اور تمام ان سروس ملازمین ٹسٹ کی تیاری میں مصروف عمل ہیں ۔
Chief Executive Officer District Education Authority Rahim Yar Khan write a letter to Deputy Secretary School Education Department Lahore and request for a nomination of School Education Department representative in the in service Promotion test of Class-4 to Junior Clerk. The Chief Executive Officer also mention the date for test in this letter which 26-07-2021. On same day the process of promotion of junior clerk to Senior Clerk and Promotion from Senior Clerk to Assistant / Head Clerk also finalize in the presence of School Education Department representative in Rahim Yar Khan.