کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن: فیڈرل حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں میں شدید تضاد.






ایک جانب جہاں عالمی رہنما اپنے اپنے ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن اور مختلف سخت اقدامات مزید سخت سے سخت تر کرنے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ کچھ رہنما ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن جیسے اقدام کی مسلسل نفی میں مصروف ہیں۔
برازیل کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چند دوسرے عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں۔
پاکستان کی طرح برازیل میں بھی تعلیمی ادارے، پبلک مقامات، کاروباری کمپنیاں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کی طرح برازیل کے صدر مختلف وجوہات، جن میں سرِفہرست معیشت ہے، پیش کرتے ہوئے موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کی کھلے عام مخالفت کر رہے ہیں، اور یہی وہ وجہ ہے کہ برازیل کے صدر کو دنیا لے مختلف ممالک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔