Protest against Tahira Altaf Dy. DEO EE-W KHANPUR

کام کروانے سے منع کرنے کی رنجش پر گورنمنٹ پرائمری سکول محمد نواز سہجہ کی ہیڈ مسٹریس نے مبینہ طور پر 13 طلباء و طالبات کو سکول سے نکال دیا گیا ، متاثرہ طلباء و طالبات کا والدین کے ہمراہ احتجاج مظاہرہ






خان پور کے علاقہ سہجہ کے رہائشی 13 طلبہ و طالبات نے اپنے والدین کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، احتجاجی والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے بچوں سے گورنمنٹ پرائمری سکول جام محمد نواز سہجہ کی ہیڈ مسٹریس مس نسیم سکول کا کام کرواتی تھیں جس سے ہم نے منع کیا تو انتقامی طور پر ہمارے بچوں ہو سکول سے نکال دیا گیا ہے ہم نے جب اس کی شکایت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے کی تو انہوں نے بھی ہماری بات سننے سے انکار کر دیا ہے والدین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے اور ہماری کہیں پر شنوائی بھی نہیں ہو رہی انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے احتجاجی افراد نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر سکول انتظامیہ اور ڈی ڈی ای او کے خلاف نعرے درج تھے