NO PRIMARY SCHOOL IN 5 KILOMETRES RADIUS IN DISTRICT RAHIMYARKHAN

NO PRIMARY SCHOOL IN 5 KILOMETRES RADIUS IN DISTRICT RAHIMYARKHAN

 

P A R H A   L I K H A    P U N J A B

 

 خان پور (KMG نیوز)حکومت پنجاب ایک طرف تو تعلیم کے میدان میں پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ لگا کر اس پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تو دوسری طرف اس نعرے کے برعکس کئی ایسے سکول بھی موجود ہیں جو مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک اساتذہ ، عملہ اور بچوں کی پہنچ سے دور ہیں ایسا ہی ایک سکول خان پور میں موجود ہے جسے لاکھوں روپے کے فنڈز لگا کر مکمل تو کیا گیا مگر 23سال کا عرصہ گزرنے کے باجود اس سکول میں نہ تو اساتذہ یا عملہ تعینات کیا اور نہ ہی یہاں تدریس کا عمل شروع ہو سکا ہے درجنوں بستیوں کے سینکڑوں بچے 5کلومیٹر کا سفر طے کر کے حصول تعلیم کے لیے جانے پر مجبور ، اہل علاقہ اپنے ننھے بچوں سمیت حکومت اور محکمہ تعلیم کی بے حسی پر سراپا احتجاج ،موضع گہمل پیر میں بستی منظور خان ، بستی پنوار ، بستی سیال ، بستی غلام محمد ، بستی امان اللہ ، بستی غلام فرید ، بستی نصیر احمد ، بستی عادل خان ، بستی رحیم بخش کے درجنوں رہائشیوں نے اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ حکومت اور محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ 23 سال قبل 1995میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ایم پی اے محمد نواز خان رند نے اس علاقہ کے لیے پرائمری سکول کی عمارت کے لیے فنڈ دیا تھا جبکہ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس سکول کے 2 کنال زمین وقت کی تھی مگر عمارت بننے کے بعد 23سال کا عرصہ گزر چکا ہے آج تک یہاں پر عملہ تعینات نہیں ہو سکا اور یہ عمارت اب بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہی ہے ہم بارہا محکمہ تعلیم اور عوامی نمائندگان کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ہمیں جواب ملتا ہے کہ یہ سکول منظور نہیں ہے احتجاجی افراد نے کہا کہ اگر سکول منظور نہیں تھا تو حکومتی لاکھوں روپے عمارت بنانے پر ضائع کیوں کیے گئے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کے اکثر افراد اپنے بچوں کو 5کلومیٹر دور سہجہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں جبکہ سینکڑوں بچے جن کے والدین دور سکول بھیجنے کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے آج بھی زیور تعلیم سے محروم ہیں اس کے برعکس محکمہ تعلیم حکومت پنجاب اب بھی اپنے نعرہ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پر اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر رہی ہے مگر ان کی توجہ ایسے تعلیمی اداروں پر نہیں پڑتی جو مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک ویران ہیں احتجاجی افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے موضع گہمل پیر میں پرائمری سکول کی عمارت کی مرمت کروا کر یہاں پر عملہ تعینات کیا جائے تاکہ علاقہ کے سینکڑوں بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں احتجاجی افراد میں اشفاق احمد ، نوشاد خان ، منیر خان ، حبیب احمد ، امان اللہ ، محمد واجد ، مہران ، عمران ، اقبال احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔
T H A N K S TO:
F A Y Y A Z    B A L O U C H
&
R A S H I D      O W A I S I
PRIMARY SCHOOL MOUZA GHEMAL PEER TEHSIL KHAN PUR DISTRICT RAIHM YAR KHAN
PRIMARY SCHOOL MOUZA GHEMAL PEER TEHSIL KHAN PUR DISTRICT RAIHM YAR KHAN Tuesday 20-03-2018 Daily Express Rahim Yar Khan

Leave a Reply