کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کو امدادی رقوم کی فراہمی کب اور کیسے ؟






 

 

 

کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں کو امدادی رقوم کی فراہمی کب اور کیسے ؟

کورونا وائرس سےمتاثر ہونیوالےدیہاڑی داروں کو امدادی رقم ایزی پیسہ کے ذریعےدی جائے گی، امدادی رقوم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے دیہاڑی دار مزدوروں کو ایزی پیسہ کے ذریعے امدادی رقم دینے کا فیصلہ کرلیا، دس ہزار سے کم بجلی کابل آنےوالوں کو4 ہزار روپےماہانہ دیئےجائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہناہےکہ حکومت مستحق افراد کیلئےموبائل نمبرجاری کرے گی،ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق افراد کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر جاری کردہ نمبر پر بھیجیں گ۔ مستحق افراد ایس ایم ایس پر اپنا موبائل فون نمبر بھی دیں گے۔ شناختی کارڈ نمبر کی مددسےمستحق افراد کی تصدیق کی جائےگی۔ جس کےبعد4ہزار کی رقم مستحق افراد کو ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجی جائیگی،احساس پروگرام اور بیت المال سے امداد لینے والوں کی فہرست میں شامل افراد کو کورونا امداد نہیں دی جائے گی۔