FIR launch against 30 High & Higher Secondary School headmaster & Headmisters in Punjab

FIR launch against more than 30 headmaster & Headmisters in Punjab




ملتان:اینٹی کرپشن نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان سیمت ضلع خانیوال کے 30ہیڈ ماسٹروں اور ہیڈ مسٹریس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، معاملے کی انکوائری چار برس تک جاری رہی تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن خانیوال نے آخر کار چار برس بعد سکولوں میں فرنیچر کی خریداری میں کرپشن کی انکوائری مکمل کرلی اور ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا چار برس پہلے انٹی کرپشن کو درخواست دی گئی تھی کہ سکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی ابتدائی انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر باضابطہ انکوائری شروع ہوئی جس میں 16لاکھ 63ہزار400روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ثابت ہوگیا جس پر چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اختر جو اس وقت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خانیوال کی ہیڈ مسٹریس تھیں سمیت 30افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا باقی افراد میں صابرحسین ، محمد نواز، محمد اشرف، نجمہ نقوی، انیس بانو، نسیم اختر، عطیہ حامد منصور، فرزانہ کوثر، نصرت کلثوم، شاہدہ نسرین، زبیدہ سحر، امیتاز رشید، امجد حسنین خان، محمد نعیم، عبدالقدوس، حمیدالرحمان،نور محمد، عطاالرحمان، غلام حسین ، غلام شبیر، غلام صابر، شہزاد مظہر یوسف، عاصمہ ناز، نثار علی، شبانہ قمر، رخسانہ ناز، عابدحسین ،محمد رفیق،اور کمپنی کا مالک شاہد ندیم شامل ہیں ۔