EDO EDUCATION CALL CLUSTER HEADS FOR LOW PEC REGISTRATION 2017

EDO EDUCATION CALL CLUSTER HEADS FOR LOW PEC REGISTRATION 2017

 

 

[pukhto]

ای ڈی او تعلیم رحیم یار خان نے آج مختلف کلسٹر ہا ئی سکولوں  کے ہیڈز کو ڈی ای او سیکنڈری افس میں پنجاب ایگزامینشن کمیشن میں پانچویں اور آٹھویں کی  کم رجسٹریشن  ہونے پر دفتر بلایا اور ان کو ہدایات جاری کی کہ رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے جس پر مختلف ہیڈ ماسٹرز نے کہا کہ اس وقت سرکاری سکولوں کا کام تقریبا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جب کہ ضلع کے پرائیوٹ سکولز پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے امتحانی نظام میں دل چسپی نہیں لے رہے۔جس کی مین واجہ شاید اس میں نقل کا بھرپور مظاہرہ ہے۔ جس پر پنجاب ایگزامینشن کمیشن کی ڈسٹرک کمیٹی سیخ پا ہو گئی اور اعلی حکام نے اس نظام کو بہتری کی جانب لے جانے کی بجائے دھمکیاں دینا شروع کر دی ۔ اور کلسٹر ہیڈز کو احکامات جاری کر دیئے کہ آپ ان پرائیوٹ سکولوں کے نام بتائیں جو پنجاب ایگزامینشن کمیشن کا امتحان نہیں دلوانا چاہتے۔ تاکہ ان سکولوں کی رجسٹریشن کینسل کی جا سکے۔ یہاں یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب ایگزامینشن کمیشن کی طرف سے اکتیس اکتوبر 2016  ہے۔ جس میں ہر سال کی طرح اضافہ کا قوی امکان موجود ہے۔جو کہ نومبر آخر تک جائے گا۔

یہاں پر محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کو چاہیے تھا کہ وہ اس ضمن میں سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں سے تجاویز مانگتے کہ اس امتحانی نظام میں کیا خامیاں ہیں اور ہم اس امتحانی نظام کو کیسے بہترکیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ۔ چیزوں کو بہتر کرنے کی بجائے دھمکیاں دینا شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ : عبداللہ  ۔ رحیم یار خان

[/pukhto]

Leave a Reply